Home » , , » Pakistan vs Zimbabwe 1st ODI

Pakistan vs Zimbabwe 1st ODI

زمبابوے کے مثبت کھیل نے پاکستانی قائد کو حیران کردیا





ہرارے: زمبابوین بیٹسمینوں کے مثبت کھیل نے مصباح کو حیران کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹیلر کو وکٹ پر ڈٹے دیکھ کر فکرمندی بڑھنے لگی تھی، اگلے میچ میں ہمیں مزید بہتر پرفارم کرنا ہوگا۔

مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمارے ذہن میں 260 کا ہی ہدف تھا شاہد آفریدی نے آخر میں زیادہ بہتر اسکور تک پہنچایا، عمر امین نے پراعتماد بیٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں 90 رنز کی کامیابی کے باوجود کپتان مصباح الحق زمبابوین بیٹسمینوں کے مثبت کھیل سے حیران اور قدرے پریشان بھی ہیں، ان کے ہاتھوں انھیں پہلے میچ میں 7 وکٹ سے شکست ہوچکی ہے، میڈیا سے بات چیت میں مصباح نے کہا کہ اس بار بھی کنڈیشنز کا اندازہ لگانا آسان نہیں تھا، پچ بظاہر سبز دکھائی دے رہی تھی مگر دوسری اننگز میں یہ زیادہ بہتر ہوگئی، پہلی میں بھی یہ بیٹنگ کیلیے اچھی رہی، عمر امین اچھا کھیلا جبکہ آفریدی نے بہتر اختتام کیا، دوسری اننگز میں کنڈیشنز بہتر ہونے سے 299 ہمارے بولرز کیلیے اچھا ثابت ہوا، میزبان بیٹسمینوں نے دانشمندی سے بیٹنگ کی۔






Share this video :
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2013. Pakistan Corner - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger